ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940ء کا دن پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا جمہوری مطالبہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ اپنے اسلامی اقدار، روایات، انصاف، مساوات اور آزادی کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور کشمیری پاکستان کو اپنی مقدس سرزمین سمجھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان بھارتی سنگینوں کے سائے میں بھی ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگا کر اپنی پاکستان سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ 23 مارچ 1940ء کا دن پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس تاریخی روز لاہور میں منعقدہ اجتماع میں کشمیری قیادت نے بھی شرکت کی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی سیاسی منزل کا تعین کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریے کے تحت مسلمانوں کا ایک الگ وطن پاکستان بنانے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ خود بھارت کے اندر بھی بسنے والی اقلیتیں بھارتی سرکار کے ظلم و جبر اور فسطائیت کا شکار ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج کے دن ہم بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقینِ محکم اور نظم و ضبط کے ساتھ محنت کے ذریعے ہم پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنا سکتے ہیں کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جیسے قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو ایک الگ وطن پاکستان بنا کر دیا تھا ایسے ہی کشمیریوں کو بھی ایک دن بھارت کے ظالمانہ اور جابرانہ تسلط سے آزادی ملے گی اور کشمیری بھی آزادی کی فضاء میں سانس لیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنونی بھارتی فورسز کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، صحافی بھی گرفتار
کشمیری میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے جعلی معابلے میں مار دیتا ہے، پہلگام فالز فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبراً گرفتار کر لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی۔؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں۔؟ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاتی ہے، بھارتی فوج کا وتیرہ ہے کہ ہر فالز فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔