چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اس میچ میں 22 سالہ بیٹر حسن نواز نے دھواں دھار سنچری بناکر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ان کی باؤلنگ دیکھنے کے لئے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔