چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا وینٹیان میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ لاؤس کے دارالحکومت وینٹیان میں منعقد ہوا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔
شن ہائی شیوںگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کے دروازے مزید وسیع ہوں گے۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اور وسیع تر کوریج کے حامل جامع بین الاقوامی میڈیا گروپ کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ مربوط مواصلات اور تکنیکی اختراع میں اپنے عالمی سطح کے فوائد کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چین کی جدید کاری، نئے دور میں چین کی تکنیکی اختراع اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے مواقع کا اشتراک کیا جا سکے ۔
شرکاء نے ملک کی حکمرانی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تجربے، چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو وسعت دینے، چین اور لاؤس کی “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کےموضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
اسلام آباد: پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مشترکہ بیان پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے، اور اس مشن کے خلاف کوئی بھی رکاوٹ یا خلاف ورزی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہوگی۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ فلوٹیلا شرکاء کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی پر احتساب ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام سب کا مشترکہ مقصد ہے۔ وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست احتساب کے زمرے میں آئے گی۔