یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے لہو گرما دینے والی پریڈ کی، واہگہ بارڈر پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، مرد، خواتین، بچے سب جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوگئے۔ گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی شاندار تقریب ہوئی، سینہ سپر جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی
پڑھیں:
پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان-یو اے ای جوائنٹ وزارتی کمیشن کے حالیہ 12ویں اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، ایوی ایشن، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
اشتہار