Express News:
2025-04-25@08:09:53 GMT

آئرلینڈ میں تین بچوں کا باپ زیادہ پانی پینے سے مر گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

لاہور:

پانی مثل آب حیات ہے مگر اس کی زیادتی انسان کو ہلاک بھی کر سکتی ہے، پچھلے ہفتے ڈبلن،آئرلینڈ کا باسی 59 سالہ سین اوڈنیل اپنا چیک اپ کرانے اسپتال گیا۔

طبی عملے نے اسے کافی پانی پینے کو کہا،سین چھ گلاس پی گیا، جلد اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اچانک ہارٹ اٹیک نے اسے اگلے جہان پہنچا دیا۔

ڈاکٹر کہتے ہیں ایک وقت میں پانچ چھ گلاس پانی یا کوئی مائع ہرگز نہ پئیں، وجہ یہ کہ پانی کی زیادتی سے خون میں سوڈیم کی کمی ہو جاتی ہے، اس عالم میں پانی دماغ میں پہنچ کر اسے پْھلانے لگتا ہے۔

چونکہ دماغ سخت کھوپڑی میں مقید ہوتا ہے، لہذا مذید نہ پھول پائے تو پورے جسم کو تشنج زدہ کر ڈالتا ہے۔اسی عالم میں ہارٹ اٹیک یا فالج انسان پہ حملہ کرتا ہے۔ یہ حالت طبی اصطلاح میں ’’Hyponatremia‘‘کہلاتی ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق مارشل آرٹس کے مشہور اداکار بروس لی کی موت بھی اسی حالت سے ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب 3 بچےدریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

جان بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • دعا کی طاقت… مذہبی، روحانی اور سائنسی نقطہ نظر
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ
  • غزہ کے بچوں کے نام