پنجاب کو قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کرینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں بانیان پاکستان کی جد وجہد اور شہداء کی قربانیو ں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ پاکسان تا قیامت شاد وآباد رہے گا، پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔ پنجاب کو قائد اعظم اور دیگر بانیانِ پاکستان کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کریں گے۔ یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں۔ یوم پاکستان پرعہد کرتے ہیں۔ پنجاب کو پاکستان کی معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنا ئینگے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے مینارپاکستان میں ملک کے سب سے بڑے لیزر لائٹ شو کا ا ہتمام کیا گیا ۔ پہلی مرتبہ منٹو پارک میں قرار داد پاکستان پیش کرنے والوں کو روشنیو ں سے جگمگاتا خراج تحسین پیش کیا گیا۔ رات گئے مینار پاکستان سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔ قرارداد پاکستان کی یاد گار مینار پاکستان قومی پرچم کا سماں پیش کرنے لگا ۔ لیز رلائٹ کی مددسے مینار پاکستان پر چاند ستارہ او رقومی پرچم کی شبیہ ابھر آئی - عوام کی بہت بڑی تعداد لیزر لائٹ شو دیکھنے کے لئے امڈ آئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر شاہی قلعہ، میوزیم، پنجاب اسمبلی، جی پی او اور دیگر نجی و سرکاری قدیمی عمارتو ں پر قومی پرچم کی تھیم سبز لائٹیں روشن کی گئیں ۔ عوام نے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف نے کچے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث شاہ میر عرف میرا کوش سمیت دو ڈاکوؤں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر عہد کرتے ہیں پاکستان کی پیش کی
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
Post Views: 1