لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں: گورنر سندھ کا میئر کراچی کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ مخالفت برائے اصلاح کریں، لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ زبانِ خلق کو دیکھ کر مجھ سے حسد کے بجائے خدمت سے ان کا دل جیتنے کی کوشش کریں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سحرِ اور افطار میں خود کو لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے، آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائیشیا، روس، بنگلادیش کے قونصل جنرلز کو افطار کرایا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ روز لوگوں کو پلاٹ، عمرہ ٹکٹ، موٹر سائیکل، فون دے رہا ہوں، مہاجر ہی نہیں سندھی، پنجابی، بلوچ، پٹھان سب مجھے بھائی اور بیٹا سمجھتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: شاہد خاقان عباسی
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹوعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں انتشار کی بڑی وجہ بتادی۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو وزیرِ اعظم ای سی آئی کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرتا وہ بہتر کام نہیں کر سکتا، سب سے بہتر وقت جیل کا ہوتا ہے جیل میں سب سے زیادہ تعلیم ملتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ ووٹ کو عزت دو کہہ رہے ہیں۔