Express News:
2025-11-03@16:24:55 GMT

برطانیہ، مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

برطانیہ اور مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والی خاتون سے 1.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 28 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب زمبابوے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے 50 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار

لاہور میں واقع کوریئر آفس میں مشکوک پارسل سے 460 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے  4.

5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ دیگر کارروائیوں میں ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون اورملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14.4کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد ہوئی۔

حسن ابدال اٹک کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2.4 کلو چرس برآمد کر کے  2 ملزمان  کو گرفتارکیا گیا جبکہ حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 29 گرام کوکین اور 69 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 33.796 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد ہوئی کے قریب

پڑھیں:

تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کی جانے والی پانچ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اے این ایف کی دیگر کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ بنانا اور منشیات فروش نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد