گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اسمبلی سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر فوری نافذالعمل ہو گئے۔
سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی بل) 2025 اور صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی۔گورنر نے پنجاب ویگرینسی ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ جبکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بل 2025 اور نوٹریز ترمیمی بل 2025 کی بھی توثیق کر دی گئی۔
تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: نادرا کا تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی ملک اور بیرون ملک پہچان ہے تاہم اب اس میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔ تاہم اب اس شناختی دستاویز میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ رائے سے منظور کی گئی ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ میں کارڈ حامل شخص کا خون کا گروپ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال چوہدری نے یہ اہم قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی سے عوام الناس کی زندگی بچانے کا بڑا ضامن ہو سکتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین حادثات یا ناگہانی آفات کی صورت میں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج کر دیا جائے تو مریضوں کو بروقت مطلوبہ خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔