عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری روک دی۔
روز نامہ امت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سلمان اکرم راجہ کی 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب اے ٹی سی اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف 26 نومبراحتجاج کے معاملے پر شہریار آفریدی، شیرافضل، عبدالقیوم نیازی، رﺅف حسن عدالت میں پیش ہوئے۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی
پی ٹی آئی رہنماﺅں پر تھانہ ترنول، سیکرٹریٹ ، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کی مقدمات میں پی ٹی آئی عدالت نے
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔