’بریانی میں فروٹ چاٹ اور زردہ مکس کرکے کھاتی ہوں‘، حرانی مانی کے بیان پر سوشل میڈیا حیران
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں، یا تو وہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں یا تو اپنے کسی بالی ووڈ کے گانے پر رقص کرنے کے باعث مداحوں میں مقبول رہتی ہیں۔
لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا انکشاف کیا جسے جان کر ان کے مداحوں کے ہوش اڑ گئے۔
حرا مانی نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ بھی کھانا پسند کرتی ہیں۔
ایک میگزین کو انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ انہیں میٹھے کا بہت شوق ہے، جس کی وجہ سے وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ مکس کر کے کھاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنے شوہر، اداکار مانی کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوتی ہیں اور اسے کھانے کی دعوت دیتی ہیں تو مانی حیران ہوکر پوچھتے ہیں، تم یہ کیسے کرلیتی ہو؟ اور مجھے بھی کہتی ہو کہ اسے کھاؤ۔
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مانی کے لیے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ کوئی کراچی والا بریانی کے ساتھ فروٹ چاٹ مکس کر سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ٹیکس پالیسی آفس کوجلد فعال کرنے کا فیصلہ، اہم تعیناتیوں کیلئے اسامیاں مشتہر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ماریہ بی اور ترکی کی مشہور انفلوئنسر کے درمیان جاری تنازع کی وجہ کیا ہے؟
ترکی کی ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر رقم کی نامکمل ادائیگی کے الزامات عائد کردیئے۔
پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے اور اردو زبان میں کانٹینٹ بنا کر مشہور ہونے والی ترکی کی سوشل میڈیا الفلوئنسر ترکاں آتائے ماریہ بی کے ساتھ ایک تنازعے کے باعث خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
ترکاں آتائے نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ ڈیزائنر نے ان کے ساتھ ترکی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی۔
View this post on InstagramA post shared by Türkan Atay (@turkanpk)
ترکاں نے بتایا کہ 2025 میں ماریہ بی نے ان سے رابطہ کیا اور فیشن شوٹ کیلئے فی لباس معاوضے پر معاہدہ طے پایا، کیونکہ ترکی میں فوٹو شوٹس کے اخراجات ہر لباس کے حساب سے ہوتے ہیں۔ ترکاں نے بتایا کہ انہوں نے ماریہ بی کو مکمل کوٹیشن بھیجا، شوٹ کیا، مواد تیار کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا، مگر ماریہ بی نے طے شدہ معاہدے کے مطابق مکمل ادائیگی نہیں کی۔
ترکاں کے مطابق ماریہ بی کی ٹیم نے بعد میں کہا کہ وہ عام طور پر ریلس کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، جو اصل معاہدے سے مختلف ہے۔ ترکاں کا کہنا ہے کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تاحال مکمل ادائیگی نہیں کی گئی اس لئے اب وہ کبھی دوبارہ ماریہ بی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
View this post on InstagramA post shared by Türkan Atay (@turkanpk)
ترکاں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماریہ بی نے ان سے ہونے والی چیٹ کے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے، اور ان پر الزام لگایا کہ وہ معاملے کو مینیجر کے حوالے کر کے خود خاموش ہو گئیں۔ ترکاں نے کہا کہ ان کے پاس تمام اسکرین شاٹس محفوظ ہیں۔
دوسری جانب ماریہ بی کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ماریہ بی کا برانڈ ہمیشہ دیانت داری اور پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرتا آیا ہے، اور 25 سالہ کیریئر میں کبھی کسی ادائیگی سے انکار نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکاں آتائے کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمی کو حل کرنے کے لیے ملاقات طے کی گئی تھی، لیکن ترکاں نے مسئلہ سوشل میڈیا پر لا کر ملاقات کر کے معاملہ حل کرنے کے بچائے منفی تاثر پھیلایا ہے۔