پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طے شدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلادیش سیریز میں ون ڈے میچز پاکستان اور بنگلا ٹی ٹوئنٹی میچز بنگلا دیش
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔