ہمیشہ سندھ کے ہر شہر کے مسائل کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میرا شہر ہے اور لانڈھی میرا گھر ہے، میں نے ہمیشہ اپنی قوم سمیت تمام مظلوموں کے لیے بیڑا ٹھایا ہے، میں اپنے گھر لانڈھی جب چاہوں گا آتا جاتا رہوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سندھ بھر کے ہر شہر کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتا تھا، آواز اٹھاتا ہوں اور آواز اٹھاتا رہوں گا۔ وہ اپنی رہائش گاہ کلفٹن پر ایشیاء کی بڑی بابر مارکیٹ لانڈھی یونین کے سابق صدر شفیق پاپا کی سربراہی میں آنے والے تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ وفد کے قائد شفیق پاپا نے چیئرمین آفاق احمد کو عید کی سیکورٹی کے حوالے سے بابر مارکیٹ لانڈھی یونین آفس کے باہر لگائے گئے کیمپ کے دورے کی دعوت دی۔ چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میرا شہر ہے اور لانڈھی میرا گھر ہے، میں نے ہمیشہ اپنی قوم سمیت تمام مظلوموں کے لیے بیڑا ٹھایا ہے، میں اپنے گھر لانڈھی جب چاہوں گا آتا جاتا رہوں گا۔ وفد نے چیئرمین آفاق احمد کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء وفد میں افتخار قریشی، مکرم علی، عمران قریشی، اسحاق آرائیں، نواب انصاری اور جیلانی قریشی شامل تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین آفاق احمد رہوں گا
پڑھیں:
اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کے درمیان مکالمے، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کا چیئرمین منتخب ہونے پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی ناصرف میرے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے باعث افتخار ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے کثیرالجہتی بین الپارلیمانی اور سفارتی روابط کو وسعت دینےکی راہ ہموارکرے گی، موجودہ عالمی سیاسی منظرنامے میں یہ کامیابی ہمارے ملک کے لئے بے شمار امکانات کے دروازے کھولے گی۔
چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، پانی کی قلت کے چیلنجز اجتماعی کوششوں کے متقاضی ہیں۔
Post Views: 1