ہمیشہ ڈائیلاگ سے ہی فائدہ پہنچتا ہے، قیصر احمد شیخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ آپ نے صحیح کہا کہ گورنمنٹ کو ہی پہل کرنا ہوتی ہے، ہم انیشیٹیولے رہے ہیں، یہ جو نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس ہے یہ بھی ہم نے بلایا یہ ایک اوپرچیونٹی تھی پی ٹی آئی کے لیے کہ وہ تشریف لاتے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ڈائیلاگ دیکھے ہیں اور یہ بھی دیکھا کہ اس سے فائدہ پہنچتا ہے، رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) کامران مرتضٰی نے کہا کہ حکومت اگر سچے دل سے چاہے تو میرا خیال ہے کہ یہ راضی ہو بھی سکتے ہیں، کوئی ایسا ایشو نہیں ہے، عمران خان صاحب کو لے کر آنے کا یا خان صاحب سے ملاقات کرانے کا مسئلہ رہ گیا تھا تو کروا دیتے، کیا حرج تھا؟
رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بچھر یہ صرف سلامتی کمیٹی کا معاملہ نہیں ہے، گزشتہ چھ ماہ سے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کو یاد ہوگا میں تھوڑا سا پیچھے جاؤں گا جب 24 نومبر کی تاریخ کا اعلان ہونے سے پہلے خان صاحب نے ہمیں بلایا تھا جس میں ہم تین لیڈر آف دی اپوزیشن تھے،آپ تو شاید آپ کو یاد ہو کہ ہمیں دو گھنٹے اغوا کر کے اڈیالہ چوکی میں بٹھا لیا گیا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر پولیٹیکل لوگوں کو پولیٹیکل قیادت کے ساتھ ملنے دیا جائے تو راستے نکل آتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت لاہور کینٹ کچہری م یں ہوئی، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کیے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے الزام میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Ansa Awais Content Writer