Daily Ausaf:
2025-11-04@04:55:46 GMT

فتنہ الخوارج

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

گزشتہ کالم میں راقم نے آپنے قارئین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے اگلے کسی کالم میں اس سباق بات کریگا کہ لفظ”فتنہ “ سے کیا مراد ہے۔ راقم کیونکہ خود ابھی طفلِ مکتب ہے اور علم کے ایک ادنی طالب کی حثیت سے وہ اپنی کم علمی کی بدولت اس موضوع پر کوئی حتمی رائے دینے سے قاصر ہے لہٰذا اسکی کوشش ہو گی کہ اس نازک موضوع پر بات کرنے کی لیئے وہ جن بھی حوالوں کا سہارا لے صحت کے لحاظ سے وہ کافی مضبوط اور مثبت ہونے چاہئیں۔
فتنہ کے لغوی معنی دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ آشوب، بلا، شر، سختی، جھگڑا، ہڑبونگ، فساد، ہنگامہ، بغاوت، سرکشی، فتور، گمراہی، کف، شر، گناہ، فسق و فجور، دیوانگی، شرارت وغیرہ ان سب کا شمار فتنہ میں ہوتا ہے اور اگر براڈر سینس میں مفہوم کے اعتبار سے اسکا جائزہ لیا جائے تو پھر اہل علم کے نزدیک کسی کو ” آزمائش “ اور “ امتحان” میں ڈالنے کو بھی فتنہ میں شمار کیا جاتا ہے حتی کہ قران پاک میں آزمائش کے زمرے میں مال و دولت کو بھی فتنہ سے تعبیر کیا گیا ہے جبکہ گمراہ کرنا اور گمراہ ہونا یہ بھی فتنہ کی تعریف میں اتے ہیں یہاں تک کہ اہل فلسفہ کے نزدیک کسی چیز کو پسند کرنااور پھر اس پر اس حد تک فریفتہ ہوجانا کہ معاشرتی طور پر طے کردہ حدود اور قیود کی بھی پرواہ نہ رہے یہ بھی ایک فتنہ ہے اور پھر لوگوں کی رائے میں نظریات اور شخصییت پرستی کی بنیاد پر اختلافات کا ان حدوں کو چھو لینا جہاں اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے اس کفیت کو بھی اہل نظر فتنہ سے تعبیر کرتے ہیں۔
عملی زندگی میں ایک مسلمان ہونے کے ناطے رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات ہی ہمارے لیئے مشعل راہ کا کام کرتی ہیں ۔ رسول اللہ ﷺنے جیسے عبادات، معاملات ،اخلاق اور حسن معاشرت سے متعلق تعلیم دی وہیں اسی طرح آپ نے فتنوں بارے بھی اپنی اُمت کو آگاہ کیا اور فرمایا کہ یہ فتنے قربِ قیامت میں اتنے بڑھ جائیں گے جیسے اندھیری رات کی تاریکی ہوتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے منقول ایک روایت کچھ اسطرح ہے کہ وہ ارشاد فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺکے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک دن اس مجلس میں فتنوں کا ذکر ایا تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جب تم لوگوں کو اس حال میں دیکھو کہ ان کے آپس کے معاہدات ، معاملات میں دھوکا عام ہوجائے، اور ان میں سے امانت داری کی صفت ختم ہوجائے یعنی وہ بددیانت ہوجائیں اور وہ آپس میں اختلاف اور ٹکراؤکی وجہ سے گتھم گتھا ہوجائیں اور لڑنے بھڑنے لگ جائیں پھر آپ نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کر کے اشارہ سے سمجھایا کہ اس طرح باہمی فسادات ہوں ، بات یہاں تک پہنچی تو حضرت عبداللہ بن عمروؓ فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہوگیا اور میں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ !میں آپﷺ پر قربان ہوجاؤں، یہ بتایئے کہ ایسے زمانے میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟میں کیا طرز عمل اختیار کروں ؟ تو رسول اللہ ﷺنے پانچ جملے ارشاد فرمائے ، پانچ ہدایات دیں جو کچھ اس طرح تھیں۔
پہلی ہدایت یہ کہ اپنے گھر کو لازم پکڑو یعنی تم اپنے آپ کو فتنوں سے دور رکھو اور گوشہ نشینی اختیار کرو۔ دوسری ہدایت یہ دی کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو یعنی مقصد کی بات کے علاوہ دیگر گفتگو مت کرو اور بے مقصد باتوں سے اجتناب کرو تاکہ تم نہ قولاً کسی فتنے کا سبب بنو اور نہ عملی طور پر فتنے کا ایندھن بنو۔ تیسری ہدایت یہ دی کہ جس بات کو شریعت کے موافق پاؤ اس پر عمل کرو۔شریعت کو مقدم رکھو۔اپنے جذبات کو، ماحول کو، اردگرد کے احوال کو شریعت کے ترازو پر پرکھو اور اگر شریعت کے موافق ہوتو عمل کرو ورنہ چھوڑدو۔ چوتھی ہدایت اور نصیحت یہ فرمائی کہ جو بات خلاف شریعت ہو، منکر ہو اس سے اجتناب کرو چاہے اس کا تعلق گفتگو سے ہو یا جذبات سے ہو جبکہ پانچویں اور آخری ہدایت یہ دی کہ اپنی اصلاح کی فکر کرو، عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑو۔ اپنے آپ کو بچاؤ،اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اپنے آپ کو ہلاک مت کرو۔قارئین اس مفصل گفتگو کے تناظر میں آئیے ذرا آج کل کے حالات کا جائزہ لیں اور پہلے یہ طے کریں کہ ہم آج کس دور سے گزر رہے ہیں۔ فی زمانہ سب سے پہلے یہ تو دیکھیں کہ معاہدات اور معاملات میں ہمارا طرز عمل کتنا شفاف ہے دوئم دیانتداری کے معاملے میں ہمارے انفرادی اجتماعی اور قومی روئیے کس بات کی چغلی کھا رہے ہیں اور سوئم اسکے ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ ہمارے باہمی اختلافات کن حدوں کو چھو رہے ہیں۔ اگر ان تینوں لٹمس ٹیسٹ میں رپورٹ منفی اعشاریوں کا عندیہ دیتی ہے تو پھر یقینا ہم اس دارالفتین کے باسی ہیں جہاں نہتے شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے، مساجد میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کے مکروہ کھیل کے ساتھ اپنی مرضی کی شریعت کا تکرار ہو رہا ہے اور ریاست کی رٹ کو للکارہ جا رہا ہے تو پھر ان سب زندہ حقیقتوں کی بنیاد پر اگر ریاست اس سارے عمل کو فتنہ الخوارج کے نام سے پکارتی ہے اور اس فتنہ کی سرکوبی کیلیئے نکلتی ہے تو پھر اس پر کیسا واویلا اور کیوں ؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر محب وطن پاکستانی کو اُن سے کرنا چاہیئے جو ففتھ جنریشن وار کا ایک ٹول بن کر دن رات اپنی ریاست اور اپنے اداروں کے خلاف ارادی یا غیر ارادی طور پر کمپئین پر نکلے ہوئے اس فتنہ کو پروموٹ کر رہے ہیں اور جانتے بوجھتے نبی اکرمﷺ کی فتنہ بارے بتائی پانچ نصیحتوں پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رسول اللہ ہدایت یہ رہے ہیں تو پھر اپنے ا ہے اور

پڑھیں:

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے موثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، موثر اور درست نشانے پر مبنی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت خارجی قاسم کے نام سے ہوئی جو افغان نژاد اور افغان بارڈر پولیس کا اہلکار تھا۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور دہشت گرد خارجی اکرام الدین عرف ابو دجانہ کو ہلاک کیا، جو افغان شہری تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعات پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی مسلسل شمولیت کو ظاہر کرتے ہیں، پاکستان کئی بار عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ سرحدی نظم و نسق کو مثر بنائے اور اپنی سرزمین کو خوارج یا دہشت گرد عناصر کے استعمال سے روکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن کلین اپ کا آغاز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے اور ملک کے دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی کراچی آتا ہوں تو یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان بھارت، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35کروڑ روپے کے اثاثے منجمد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام (بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک)
  • افغانستان سے دراندازی ناکام‘ فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک
  • افغان دراندازی ناکام، 3 فتنہ الخوارج دہشگرد ہلاک،ترجمان پاک فوج
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک
  • کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان