خیبر پختونخوا میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ۔ماڑی انرجیزکمپنی نے بذریعہ خط پاکستان سٹاک ایکسچینج کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگیا ۔اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہونے لگا ہے،تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کردیا گیا ۔شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز پچپن،اوجی ڈی سی پینتیس اور اورینٹ پیٹرولیم دس فیصد کی حصہ دار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کنویں سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں کنٹریکٹرز کو 5 کروڑ70 لاکھ روپےکی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کےترقیاتی منصوبےشروع کیے گئے اور ان ترقیاتی منصوبوں پر3 کروڑ 79 لاکھ روپےسےزیادہ خرچ کیےگئے۔ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں کنٹریکٹرز کو ساڑھے 26 لاکھ روپےاضافی ادا کیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹرز کو بولی کی سکیورٹی کی مد میں 46 لاکھ کی پیشگی ادائیگیاں کی گئیں۔