مشہور شخصیت کے بیٹے ہونے کا انڈسٹری میں فائدہ نہیں ہوا : شہزاد شیخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
معروف اداکار جاوید شیخ کے بیٹے اور اداکار شہزاد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر مشہور شخصیت کے بیٹے ہونے کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑا بلکہ بعض اوقات اس کا منفی اثر زیادہ محسوس ہوا ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران میزبان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شہزاد شیخ نے اپنی جدوجہد اور انڈسٹری میں آنے کے تجربات پر بات کی شہزاد شیخ نے بتایا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر کسی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو اس کے بچوں کے لیے کامیابی کا سفر آسان ہو جاتا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک پلیٹ فارم ضرور مل جاتا ہے لیکن اداکاری کرنا سیکھنا اور خود کو منوانا اپنی محنت پر ہی منحصر ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد جاوید شیخ نے انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے کچھ اصول ضرور بتائے تھے اور ہدایت کی تھی کہ اگر ان پر عمل کرو گے تو کامیابی کی راہ ہموار ہوگی اس موقع پر اداکارہ مومل شیخ نے بھی گفتگو میں حصہ لیا اور اپنے شوبز کیریئر کے آغاز سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں اداکاری کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں کیونکہ ان کے گھر کا ماحول قدرے مختلف تھا مومل شیخ نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور ان کے کیریئر کی شروعات ان کے شوہر کی دوست کے ذریعے ہوئی تھی جبکہ ان کے شوہر نے ہمیشہ ان کی مکمل سپورٹ کی دوران گفتگو شہزاد شیخ نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ہونے کے باوجود انہیں محنت اور جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ آخرکار کامیابی کا دار و مدار ٹیلنٹ اور محنت پر ہوتا ہے نہ کہ کسی کے پس منظر پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں صلاحیت نہیں ہوگی تو وہ زیادہ دیر تک خود کو انڈسٹری میں برقرار نہیں رکھ سکتا اسی لیے انہیں بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، ان پر الزامات لگتے رہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق میں رہے جس کا انہوں نے اقرار بھی کیا۔ اس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
اب اس حوالے سے رجب بٹ کی والدہ کو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے افیئرز سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے رجب کا وی لاگ بھی دیکھا جس میں اس نے اپنے افیئرز کا اعتراف کیا تھا اس وقت مجھے یہ سن کر بہت برا لگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی تو سب کا ہی ہوتا ہے اللہ معاف کر دیتا ہے وہ بہت عظیم ہے جب بندہ دل سے معافی مانگتا ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ رجب بٹ کی والدہ نے ایک روایتی ماں کی طرح بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کیا، جبکہ دیگر صارفین نے کہا کہ اگر یہی معاملہ ان کے داماد جواد کے ساتھ پیش آتا تو والدہ کا موقف بالکل مختلف ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ رجب بٹ افیئر رجب بٹ والدہ وائرل ویڈیو