وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو کتنا ڈیلی الاؤنس ملے گا؟ اہم فیصلہ کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3 ہزار روپے ہوگا۔
کراچی، حیدر آباد اور سکھر، بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، گوادر، شمالی علاقہ جات، مظفر آباد، میرپور کو ڈیلی الاؤنس کے اسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنز ڈکلیر کیا گیا ہے، ڈی جی خان، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد، فیصل آباد کو اسٹیشنز ڈکلیر کیا گیا ہے۔
آؤٹ اسٹیشن پر اصل راتوں کے قیام کے حساب سے ڈیلی الاؤنس کلیم کیا جا سکے گا، جب کہ رات کا قیام نہ ہونے، ہیڈکوارٹرز سے 4 گھنٹے سے زیادہ غیر موجودگی پر آدھے دن کے الاؤنس کی اجازت ہوگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک آفیشل ڈیوٹی کے لیے اکانومی کلاس پر ہوائی سفر کے حق دار ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کا پے پیکج 15 سے 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھا ہے، پے اسکیل ٹو کا پے پیکج 10 لاکھ سے 14 لاکھ 90 ہزار روپے، پے اسکیل تھری کا پے پیکج 5 لاکھ سے 9 لاکھ 90 ہزار روپے، جب کہ پے اسکیل فور کا پے پیکج 5 لاکھ روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیشنز کے لیے کیا گیا ہے روپے ہوگا
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔