پراسرار عورت گھروں کی گھنٹیاں بجا کر ہوا میں غائب، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پراسرار خاتون نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے رات کے وقت ایک کے بعد ایک گھر کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر ہوا میں غائب ہوگئی۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جیسے ہی وہ عورت گلی میں داخل ہوتی ہے کتا اور گائے اسے دیکھ کر بھاگنے لگتے ہیں، عورت نارنجی رنگ کا لباس پہنی ہوتی ہے، جس کا چہرہ اسکارف سے ڈھنپا ہوتا ہے، اور اس کے پاؤں بھی کپڑوں کے چیتھڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔
چونکہ خاتون کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، اس لیے لوگ متجسس اور پریشان ہیں کہ وہ آخر کرنے کیا آئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، لیکن وہ کارروائی کررہے ہیں۔ انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن کو گشت بڑھانے اور علاقے پر گہری نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پراسرار خاتون کے آنے کے بعد علاقہ مکینوں نے محفوظ رہنے کی دعائیں مانگنی شروع کردیں جبکہ پولیس پراسرار خاتون کی تلاش میں مصروف ہے۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنرکا بھارتی اداکاراؤں کیساتھ ڈانس ،ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بنوں :تھانہ کینٹ کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2 پولیس اہلکار زخمی
بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انسدادپولیو مہم بھی متاثر ہوئی ۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔