ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گھناؤنے چہرے سے پردہ اٹھ چکا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے امریکا پر الزام لگایا پھر لابنگ کرتے رہے، امریکا میں کوئی بل پاس نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گھناؤنے چہرے سے پردہ اٹھ چکا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے امریکا پر الزام لگایا پھر لابنگ کرتے رہے، امریکا میں کوئی بل پاس نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا کمپرؤمائز نہیں ہو گا، پہلے ابسیولٹلی ناٹ کا چورن بیچا گیا، بانی پی ٹی آئی یوٹرن کے ماہر ہیں۔
وزیر مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کےاندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ بیرسٹرعقیل ملک نے مزید کہا کہ عمران خان خط لکھتے ہیں ہمیں حکومت میں واپس لاؤ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دفتر خارجہ کو ’ڈی مارش‘ کرنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے 2بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی،علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
مزید :