فلسطین پر مؤقف دوٹوک، حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی بات کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ اس حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے قابل استعمال نہیں ہے، لہٰذا موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ ان حقوق میں 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی صحافیوں کے ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی صحافی ترجمان دفتر خارجہ دورہ اسرائیل شفقت علی خان نوٹس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی صحافی ترجمان دفتر خارجہ دورہ اسرائیل شفقت علی خان نوٹس وی نیوز دفتر خارجہ کہ پاکستان نے کہاکہ
پڑھیں:
اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوشش پر پاکستان کی شدید مذمت
فائل فوٹواسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوشش پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، 1967کی سرحدوں کے مطابق ریاست اور القدس الشریف دارالحکومت ہونا چاہیے۔
یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے: فرانسیسی صدر
اس معاملے پر ان کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے۔