وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، اب کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، اب کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے جو کہ کل ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا، کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جانا تھی۔
اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کیساتھ ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جانا تھی۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری شامل ہے جبکہ کابینہ وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2025 پر غور کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا اضافی چارج سونپنے سے متعلق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرنا تھا، وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں بہتری کے پروگرام پالیسی، پروگرام ٹو کی تکمیل پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کے ذریعے کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری شامل ہے جبکہ 11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی توثیق بھی کی جانا تھی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا
پڑھیں:
جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
— فائل فوٹووفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔
ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔