وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔

رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔

لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے ضلع اوکاڑہ میں اپنے تینوں تحصیلوں میں 50 لیڈی کانسٹیبل پر مشتمل 30 موٹر سائیکل اور بائی سائیکل اسکواڈ تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید سے قبل اور عید کے دوران خواتین کے مارکیٹ میں رش بڑھ جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد چھینا جھپٹی اور ہراسانی سمیت دیگر کرائم کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اوکاڑہ پولیس نے خواتین اور معاشرے ورنیلیبل طبقے کو ان جرائم سے بچانے کےلیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ 

اے ایس پی سید دانیال حسن نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس کے پہلے سے بنائے گئے موٹر سائیل اسکواڈ کو مارکیٹوں میں نافذ کیا ہے، اسکے علاوہ خواتین کانسٹیبلز گاڑیوں کے علاوہ پیدل بھی گشت کر رہی ہیں جبکہ سادہ لباس خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اوکاڑہ پولیس اس بات کا عزم کرتی ہے کہ خواتین اپنی عید کی چھٹیاں اور خوشیاں پرامن انداز میں بحفاظت مناسکیں۔ 

ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم، اسنیچنگ، ہراسمنٹ و دیگر جرائم کی روک تھام کےلیے لیڈیز اسکواڈ اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹس، بینکس اور پبلک مقامات کے اطراف میں لیڈیز اسکواڈ موثر سرویلینس کو یقینی بنائے گا۔ 

بھکر کے بازار میں موجود خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور انکا شکریہ بھی ادا کیا۔

بازاروں میں خریداری کےلیے آئی ان خواتین کا کہنا تھا کہ بازاروں میں رش ہونے کے باوجود وہ خود کو محفوظ تصور کر رہی ہیں، بازاروں میں اچھی سیکیورٹی ہونے کے باعث وہ پُرسکون ہیں۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اوکاڑہ پولیس کا کہنا

پڑھیں:

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز۔ گندم کی کٹائی سے قبل ڈائریکٹر فارمز پنجاب سیڈ کارپوریشن ملک ندیم الحق اعوان اور عملہ نے اللہ عزوجل کے حضور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں گندم کی اعلی اقسام کے بیجوں کی خریداری کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی نگرانی خود کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ گندم بیج کی اعلی اور  نئی اقسام کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسانوں کی محنت اور اللہ عزوجل کے فضل سے گندم کی بھرپور پیداوار ہوئی ہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن اپنے گرورز سے گندم کی خریداری کو یقینی بنائے گی اور  زمینداروں کو طے شدہ نرخوں کے مطابق ادائیگیاں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، نائب وزیراعظم
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
  • صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
  • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان