WASHINGTON:

امریکا نے ایران کے تین انٹیلی جینس افسران پر پابندی عائد کردی ہے، جو مبینہ طور پر ایف بی آئی اسپیشل ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے لاپتا ہونے میں ملوث تھے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خزانہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلامیے میں بتایا کہ ایران کے تین اہلکاروں پر ایف بی آئی ایجنٹ کو لاپتا کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جینس اور سیکیورٹی کے رضا امیری مقدم، غلام حسین محمدنیا اور تقی دانش ور پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں اور امریکا نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ تینوں اہلکار ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ کی گم شدگی میں ملوث تھے اور وہ ایران میں اغوا کے بعد دوران حراست انتقال کر گئے تھے۔

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں امریکی حدود میں مذکورہ افراد کی کوئی جائیداد ہے تو اس کو بلاک کیا جائے گا اور امریکیوں کو ان سے تعلق رکھنے سے باز رکھا جاتا ہے اور ان سے رابطہ رکھنے والے غیرملکیوں کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

امریکا کے سیکریٹری خذانہ اسکاٹ بیسینٹ نے بیان میں کہا کہ لیونسن کے ساتھ روا رکھے گئے ایران کا سلوک انسانی حقوق کے حوالے سے ایران کے خراب ریکارڈ میں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ حکومت کے شراکت داروں کے ساتھ مذکورہ افراد کی شناخت کے لیے مل کر کام کرے گا اور ان کے کردار سے آگاہ کردیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں کے شکار تینوں افراد نے لیونسن کے اغوا، حراست اور مبینہ طور پر موت میں کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیونسن پرائیویٹ انوسٹی گیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور مارچ 2007 میں ایران کے زیر کنٹرول جزیرے کے دورے کے دوران لاپتا ہوگئے جہاں وہ سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسجانی کے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر معلومات اکٹھے کرنے جا رہے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی آئی ایران کے میں ملوث

پڑھیں:

پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج

لاہور:

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج  درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا  اپلوڈ کرنے  کے معاملے میں  ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک  ڈاؤن جاری ہے۔

اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔  ملزمان کو تمام قانونی شواہد  کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیر خارجہ کے تازہ ریمارکس پر ایرانی اہلکار کا دوٹوک "انکار"
  • پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
  • امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی
  • ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
  • میں نے نتین یاہو کیساتھ ایران سے متعلق بات کی، امریکی صدر
  • محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت