Express News:
2025-09-18@16:30:04 GMT

جو کل ہوا وہ اچھی پیش رفت ہے، علی محمد خان

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

لاہور:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو کل ہوا ہے وہ اچھی پیش رفت ہے،راجہ صاحب اس پر مطمئن ہیں، سیکریٹری جنرل ہیں خان صاحب کے پریکٹسنگ وکلا میں سے ہیں جو وہاں پر خان صاحب کے کیس کرتے ہیں، وہ مطمئن ہیں یہ میرے لیے ٹھیک ہے، ٹھیک ہے اچھی پیش رفت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کافی عرصے سے جو ملاقات کا معاملہ تھا وہ تعطل کا شکار تھا، ٹھیک ہے دوبارہ اسٹارٹ لینے کے لیے ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت امپورٹنٹ ایشو ہے، اس میں ایک پہلو جو سب سے اہم ہے وہ تو وہ ہے جس کا آرمی چیف نے خود اس میٹنگ میں ذکر کیا، وہ جو گورننس کے گیپس ہیں، میں ٹیررازم کا طالبعلم بھی ہوں اور بہت کم عمر سے ان تمام چیزوں کو فیس بھی کیا ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ سب سے بڑی جو ڈیٹیرنس ہوتی ہے وہ تو سول اور جو اسٹرکچر ہوتے ہیں، سول آرگنائزیشنز ہوتی ہیں وہ ٹیرر ازم کے ساتھ کنفرنٹ ، اگر اس کو آسان الفاظ میں کہیں تو جو ملک چوروں کو نہیں پکڑ سکتا وہ بعض اوقات ٹیررسٹس کو پکڑنے میں بھی ناکام رہتا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قدغن تو حکومت ہے، دیکھیں نہ میاں صاحب کو کوئی بات کرنی ہے تو انھیں اپنے کسی کولیگ کو بتانے کے بجائے پرائم منسٹر کو بتانا چاہیے، مولانا نے ابھی اتنی بڑی فیور کی ہے حکومت کی 26 ویں آئینی ترمیم کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی ہے انہیں بھی چاہیے کہ حکومت سے بات کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان نے مدینہ منورہ کے اہم ائرپورٹ روڈ کا نام محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ رکھنے کا حکم دے دیا۔13کلومیٹر طویل سڑک مسجد نبوی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ اور رائل ٹرمینل کی طرف جاتی ہے۔ نئی نامزد کردہ شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور مسجد نبوی اور مدینہ ائرپورٹ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہے جو اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور تزویری اہمیت کے حامل منصوبے شروع کرنے میں ولی عہد کے اہم کردار پر زور دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • ’وہ بالکل ٹھیک تھا‘، عمرشاہ کے غمزدہ چاچو کا ویڈیو بیان وائرل
  • مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم
  • 78 ڈی ایس پیز کے تبادلے
  • سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
  • بیرسٹر علی ظفر نے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کرادیے
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  • سید علی گیلانیؒ… سچے اور کھرے پاکستانی