پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی
اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔
دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔
تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین مثال پیش کرتی ہے۔
مشترکہ تربیتی ٹریننگ تمام فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے، جو کسی بھی ممکنہ جنگ یا ہنگامی صورتحال میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکی کی فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر
یہ ٹریننگ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرتی ہے اور دشمن کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی بنانے میں مدد دیتی ہے۔
تینوں افواج کا مل کر تربیت حاصل کرنا قومی سلامتی کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی اس مجرمانہ روش کو مزید تقویت دے رہی ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بنیادی انسانی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی اس پالیسی کے تسلسل سے غزہ کے عوام اور باسیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی جنگی مشین، قتل و غارت، بھوک اور جبری ہجرت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر فیصلے کیے جائیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور اسرائیلی قابض افواج کو عالمی قوانین کا پابند بنانا ناگزیر ہے، تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے اور اجتماعی نسل کشی و جبری ہجرت جیسے مظالم کا خاتمہ یقینی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجتماعی نسل کشی اسرائیل اسرائیلی افواج سعودی عرب غزہ