پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔
اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
پی ایس ایل 10 کا ترانہ کون گائے گا؟ پی سی بی نے گلوکار کے نام کا اعلان کر دای
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے، 18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کاامکان ہے البتہ پاکستان کو ماحولیات سے متعلق خطرات کا تاحال سامنا ہے۔
ٹرمپ کے ٹیرف کی دھمکی کام کرنے لگی، ہنڈائی کا امریکہ میں 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ اصلاحات پر عمل درآمد اور پاکستان کے سماجی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، قدرتی آفات کے خلاف پاکستان کی مدد کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بجٹ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حمایت جاری رکھیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے بھی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جس کے تحت نہ صرف معیشت کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں مالیاتی خودمختاری کے اہداف بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔
حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کا نوٹس لے لیا
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی کے نرخوں میں کمی آ سکے گی، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہو گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی کے باعث مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے گا، پاکستان کو سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت کے شعبے کا بجٹ بڑھانا ہو گا، پاکستان کو پانی کے استعمال کو مؤثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اہداف حاصل کئے گئے، یکم جولائی 2025 سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا ہو گی۔
بھارت میں مسلمانوں کی 14 ارب ڈالر کی جائیدادوں پر لوٹ مار، حکومت بھی شامل، الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عالمی مالیاتی فنڈ ئی ایم ایف کی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ا ئی ایم ایف اعلامیہ میں آئی ایم ایف پاکستان کو کی جانب سے کے درمیان پاکستان ا ارب ڈالر کے مطابق کے تحت
پڑھیں:
پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے
پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔
لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا
کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شراکت داری صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ٹیپ بال کرکٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا اور کھیل کو مزید سپانسرشپ اور مواقع حاصل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیمور مرزا ٹیپ بال کرکٹ