جنرل ساحر شمشاد مرزا سے میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادرکی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات پر گفتگو کی گئی، دونوں عسکری راہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف، نائب اوّل وزیر دفاع نے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات پر گفتگو کی گئی، دونوں عسکری راہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اسی طرح معزز مہمان نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تاجکستان کے
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔