وفاقی وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف معاہدہ ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔
منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
فائل فوٹووزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔