حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔
یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ، سیکریٹری فنانس، نائب وزیراعظم، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے سب مبارک باد کے مستحق ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی گئی، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی نے بہت تکلیف اٹھائیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبوں نے زرعی ٹیکس کے معاملے پر اپنا حصہ ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پچھلے سال 9 کھرب روپے کا ہدف دیا، اس سال 12.
دریں اثنا وزیراعظم نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا دوطرفہ تعلقات کے حوالے سےسعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں،سرمایہ کاری،تجارت اور کاروباری رابطوں میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےشاندار استقبال کیا،شانداراستقبال پرشہزادہ محمد بن سلمان کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں،سعودی طیاروں کی حفاظت سےمسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہرچیز متاثر کن تھی،یہ دونوں ممالک کےدرمیان پائی جانے والی دیرینہ محبت اورباہمی احترام کا مظہر ہے،ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے میری نہایت خوشگوار اور اور مفید گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نےکہا سعودی ولی عہد سےملاقات میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوئی،امت مسلمہ کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور قیادت کا دل سے معترف ہوں،دعا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
Post Views: 2