UrduPoint:
2025-11-03@15:46:15 GMT

توہین مذہب کا الزام، پانچ افراد کے لیے سزائے موت کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

توہین مذہب کا الزام، پانچ افراد کے لیے سزائے موت کا حکم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) پاکستان کے مقامی نشریاتی ادارے سماء کے مطابق مجرمان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ پاکستانی جریدے دی نیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجرمان کو مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی، دفعہ 295 اے اور سائبر سکیورٹی ایکٹ پیکا کے تحت سزائیں سنائی گئی ہیں۔

پاکستان میں ''آن لائن توہین مذہب‘‘ کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں نجی نگرانی کرنے والے گروہ سینکڑوں نوجوانوں کے خلاف توہین مذہب کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

دی نیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توہین مذہب کا یہ مقدمہ 15 ستمبر 2023ء کو ایف آئی اے کے سائبرکرائم یونٹ راولپنڈی سرکل نے درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ درج کرانے والے گروپ لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کے ایک وکیل راؤ عبدالرحیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''پانچوں ملزمان کو پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز مواد پھیلانے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

‘‘

وکیل راؤ عبدالرحیم کے مطابق، ''علاوہ ازیں، تمام افراد کو قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں عمر قید اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔‘‘

ان پانچ افراد میں چار پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ ان تمام مجرمان کو اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق حاصل ہے۔

توہین مذہب پاکستان میں ایک نہایت حساس الزام ہے، جہاں غیر ثابت شدہ الزامات بھی عوامی غصے کو بھڑکا سکتے ہیں اور نوبت ماورائے عدالت قتل تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے مقبول یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج کردہ توہین مذہب کے مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ اس تنازعے کے بعد رجب بٹ سعودی عرب چلے گئے تھے، جہاں سے انہوں نے معافی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کی واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 295 نامی ایک پرفیوم برانڈ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اس سوشل میڈیا سیلیبرٹی نے البتہ تنازعے کے فوری بعد یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی۔

رجب بٹ کی طرف سے یہ ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد شدت پسند مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ تعزیرات پاکستان میں دفعہ 295 توہین رسالت اور توہین مذہب سے متعلق ہے۔

ادارت: مریم احمد، مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں توہین مذہب کے خلاف

پڑھیں:

یو اے ای میں پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانے کی وارننگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے موقع پر حکام نے پرچم کی عزت اور حرمت کے حوالے سے انتہائی سخت تنبیہ جاری کی  واضح کیا ہے کہ پرچم کے غلط استعمال یا اس کی بے حرمتی پر سنگین قانونی نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں آج یومِ پرچم کے موقع پر حکام نے واضح کیا ہے کہ اماراتی پرچم کی توہین پر 25 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ پرچم کے غلط استعمال پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔

حکام کے مطابق پرچم کے ڈیزائن کو کیک، غباروں یا اسی طرز کی اشیاء پر لگانا بھی توہین کے زمرے میں آئے گا اور اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے مزید کہا کہ اماراتی پرچم کو اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی قانوناً ممنوع ہے اور ایسے عمل پر بھی سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانے کی وارننگ
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
  • چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری