سندھ حکومت کا بچوں کی پیدائش کی 100 فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانا ہوگی۔
بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ویکسینیشن، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی دلانے میں پیدائش کی رجسٹریشن اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور ضرورت اس بات کی ہے کہ پیدا ہونے والے ہر بچے کو لازمی پیدائشی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ میئر کراچی ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔
اس سلسلے میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی بنایا جا سکے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت محکمہ بلدیات کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں نادرا کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف سیکریٹری کی رجسٹریشن پیدائش کی کو یقینی
پڑھیں:
حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی،10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملکی ضروریات پوری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔