حماس کا اسرائیل کو انتباہ: یرغمالیوں کی بازیابی دھونس دھمکی سے ممکن نہیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی عسکری جماعت حماس نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں طاقت کے استعمال اور فضائی حملے جاری رکھے تو یرغمالیوں کی بازیابی بے معنی ہو جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ “ہم قیدیوں کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسرائیلی بمباری ان کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔”
حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور اگر اسرائیل نے فوجی طاقت سے بازیابی کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے بعد زمینی کارروائیاں بھی کی گئیں، جن سے جنوری میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کا خاتمہ ہو گیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، گزشتہ ہفتے سے جاری بمباری میں مزید 830 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہےکہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں پکڑے گئے 251 یرغمالیوں میں سے 58 اب بھی غزہ میں قید ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق 34 یرغمالی پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسرائیل کی 60 روزہ جنگ بندی تجویز پر حماس کا جواب سامنے آگیا
حماس نے کی ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوان
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت قطر میں 2 ہفتوں سے زائد جاری بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے جو تاحال کسی جنگ بندی پر منتج نہیں ہو سکے۔
حماس نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’حماس نے ابھی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا اور دیگر فلسطینی دھڑوں کا جواب ثالثوں کو پیش کر دیا ہے‘۔
دوحہ میں جاری بات چیت سے واقف ایک فلسطینی ذریعے کے مطابق، اس ردعمل میں امداد کی فراہمی، ان علاقوں کا نقشہ جن سے اسرائیلی فوج کو انخلا کرنا ہے، اور جنگ کے مستقل خاتمے کی ضمانت سے متعلق شقوں میں ترامیم کی تجاویز شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل جنگ بندی حماس دوحہ قطر