ذرائع کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی تھے جبکہ صدارت حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ”تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان“ کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی تھے جبکہ صدارت حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کی۔ سیمینار میں چوہدری شاہین اقبال، مشتاق اسلام، محمد شفیع ڈار، تنزیر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر واجد علی اعوان، پروفیسر الطاف حسین، منظور اقبال بٹ اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو درپیش چیلنجر سے نمٹنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط و موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک سیاسی جہدوجہد کے نتیجے میں ہمیں پاکستان کی صورت میں ایک عظیم وطن ملا جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں اور آرزﺅں کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مقررین نے کہا کہ مملکت خداداد کی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کی ایک لازوال داستانیں رقم کر رہی ہیں، ہم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمینارکے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو تحریک آزادی پاکستان اور قائداعظم کی بے مثال جرات و بہادری اور حصول مقصد کے لیے انتھک جدوجہد سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ قائد کے اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کی روشنی میں مادرِ وطن کو درپیش چیلنجوں کے لیے نہ صرف تیار ہو سکیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور پوری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے جاندار کردار ادا کرسکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی

ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون اور بڑی تعداد میں غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کیخلاف کل جامع سرینگر اور درگاہ حضرت بل کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال اور جامع مسجد، درگاہ حضرت بل مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑانے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے سمیت قتل عام کے تمام بہیمانہ واقعات کی تحقیقات کیلئے اپنی ایک ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے۔ دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن کے ذریعے لوگوں سے کل جمعہ کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے ”کشمیری جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے سمیت نریندر مودی کی زیرقیاد ت ہندوتوا بھارتی حکومت کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔“ 

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ
  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق
  • پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات