عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

صدر پاکستان اصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے۔ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی کی خودکشی

حکام کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ صدر کی معافی کا اطلاق دہشت گردی،قتل ،اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا۔  رہائی ملنے پر  قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قیدیوں کی ماہ کی

پڑھیں:

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
  • پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 500 کے وی اے سے زائد استعمال کرنے پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40 ہزار قیدیوں کی رہائی کا انکشاف
  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے بل کی منظوری کی حمایت کر دی
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
  • حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق