علامہ باقر زیدی کی قم و نجف سے تشریف لانے والے علماء و طلاب کے ساتھ نشست
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ملاقات میں شہر کراچی میں مبلغین کی ضرورت سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ باقر عباس زیدی نے مبلغین کی خدمات کو سراہا۔ ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں فعالیت اور پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں قم المقدس و نجف اشرف سے برائے تبلیغ تشریف لانے والے علماء و طلاب کے ساتھ ایک ملاقات و دعوت سحر کا اہتمام کیا گیا۔ ملاقات میں شہر کراچی میں مبلغین کی ضرورت سمیت اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ باقر عباس زیدی نے مبلغین کی خدمات کو سراہا۔ ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں فعالیت اور پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی۔ مبلغین نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں ڈویژنل ذمہ داران علامہ حیات عباس نجفی، زین رضوی، ہادی شہیدی، محمد عباس، آصف صفوی اور کاظم عباس موجود تھے جبکہ عزاداری ونگ کراچی کے صدر رضی حیدر رضوی اور وحدت یوتھ کراچی کے صدر حسن رضا بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر گفتگو کی کراچی میں مبلغین کی
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
میرپور، آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔