علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائیگا، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ بعدازنماز جمعہ شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنز، اضلاع، تحصیل، گاﺅں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ٖغیور مسلمان باہر نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں کل جمعة الوداع بطور یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لیکر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہاریکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی و غزہ کی عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم القدس کی آزادی کیلئے بعدازنماز جمعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان، جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا جمعة الوداع فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی، ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کیخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ،جس پر ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژن، اضلاع، تحصیل، گاﺅں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک القدس ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب سید صفی الحسنین شیرازی کی قیادت میں 3بجے نکالی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ علماء کونسل ملک بھر میں یوم القدس نے کہا
پڑھیں:
کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اورصدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔
ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے،تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں،ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع میسر آتا ہے۔