Daily Ausaf:
2026-07-24@02:31:08 GMT
عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جائیگی ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ڈیز ل 60 سینٹ سستا ہوا ہے، پاکستان میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے،حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔