محسن نقوی سے شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ہونیوالی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی وزیر قانون کا اسلام آباد کی ضلع کچہری کا دورہ
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آبادکی ضلع کچہری کا دورہ کیا اور کچہری سے ملحقہ پارکنگ ایریا کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے۔