پربھاس نے معروف بزنس مین کی بیٹی سے خفیہ شادی کرلی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
تلگو سُپر اسٹار پربھاس ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ ان کی شادی ہے۔
45 سالہ ایکشن ہیرو پربھاس کی شادی کے بارے میں ان کے مداح ہمیشہ ہی پُرجوش رہے ہیں خود اداکار نے کہا تھا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں لوگ پہلا سوال شادی کا کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے روز پربھاس کی شادی سے متعلق کوئی نہ کوئی خبر زیر گردش رہتی ہے۔
ایک بار پھر پربھاس کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پربھاس معروف بزنس مین کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ پربھاس کی پھوپھی شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں اور یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی پربھاس کی باہو بلی کی اداکارہ انوشکا شیٹھی کے ساتھ بھی تعلقات کی خبریں آتی رہی ہیں حالانکہ دونوں اداکاروں نے ہمیشہ کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔
تاہم پربھاس کی ٹیم نے شادی کی ان افواہوں کو جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے ان غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پربھاس ان دنوں اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ہدایت کار ماروتھی ہیں جو پہلے 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔
علاوہ ازیں پربھاس کی متعدد فلمیں پائپ لائن میں ہیں جن میں "فوجی"، "اسپریٹ"، "کلکی 2"، "سالار 2، اور ’’شوریا گا پارم" شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
جاپان (Japan)میں ایک شوہر نے 20 سال تک اپنی بیوی سے بات نہیں کی۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاپان کے جزیرے ہوکائڈوسے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان نے ایک ٹیلی ویژن شو میں ایک غیر معمولی درخواست کی تھی اور ایک ایسے خاندانی مسئلے کے حل کے لیے مدد مانگی جو برسوں پرانا تھا۔
نوجوان میں بتایا کہ اس کے والدین تقریباً 20 سال تک ایک ساتھ رہے لیکن اس نے کبھی اپنے والدین کو آپس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دہائیوں تک شوہر اوکو کاتایاما اور ان کی اہلیہ یومی ایک ہی گھر میں رہے، تین بچوں کی پرورش کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان شاذ و نادر ہی کوئی بامعنی بات چیت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
اس خاموشی کی وجہ کوئی تلخ جھگڑا یا بے وفائی نہیں تھی بلکہ شوہر اوکو کاتایاما نے اپنی اہلیہ سے بات کرنا اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ بیوی کی بچوں پر زیادہ توجہ پر حسد محسوس کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب بیوی بات کرنے کی کوشش کرتی تو اوکو کاتا یاما عام طور پر صرف سر ہلا کر یا کوئی بے ساختہ جواب دیتا۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جوڑے کے سب سے چھوٹے بیٹے نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران اپنے والدین کے درمیان صلح کروانے میں مدد کی درخواست کی، جس کے بعد شو کی انتظامیہ نے جوڑے کی ملاقات کا انتظام اسی پارک میں کیا جہاں ماضی میں پہلی بار ملے تھے، جبکہ ان کے تینوں بچے کچھ فاصلے سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
ملاقات کے دوران شوہر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہا کہ “ہماری بات چیت ہوئے خاصا عرصہ گزر چکا ہے، تم بچوں کے معاملے میں بہت فکرمند رہتی تھیں، اب تک تم نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں اور میں ہر اس چیز کے لیے شکر گزار ہوں”۔