عید الفطر کے لیے پردیسیوں کی واپسی پر ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو واپس جانے والے پردیسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا متحرک ہو گیا ہے اور من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش بڑھنے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بے جا اضافہ کر دیا ہے جبکہ حکومتی مشینری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر سال عید پر یہی صورتحال دیکھی جاتی ہے اور کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی پانچ افراد پر مشتمل فیملی کے لیے عید کی خوشیوں پر پہنچنے سے پہلے ہی مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں عام طور پر 1500 روپے کرایہ وصول کیا جاتا تھا لیکن اب یہی کرایہ 2500 سے 3000 روپے تک پہنچ چکا ہے جس سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے مسافروں کی پریشانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں اڈوں سے باہر کھڑی کر کے مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے جس کے باعث کرایوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے صورتحال یہ ہے کہ کئی مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھایا جا رہا ہے جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن متعلقہ حکام اس پر کوئی کارروائی کرتے دکھائی نہیں دے رہے مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ سے فوری نوٹس لینے اور ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب گاڑی مالکان کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے کرائے فکس کیے گئے ہیں اور وہ اسی کے مطابق مناسب کرایہ وصول کر رہے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
کراچی:ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔
خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔
کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے خاتون کا سامان سے بھرا بیگ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ائیرلائن کے مسافروں کا سامان چوری کا الزام ہے، طارق علی پی آئی اے انجینئرنگ شعبے کا ملازم ہے جبکہ پی آئی اے ملازم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کا ائیرپورٹ انٹری پاس ضبط کرلیا گیا ہے۔
بعدازاں اے ایس ایف کو بھی طلب کرلیا گیا، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے ملازم طارق علی کو اے ایس ایف کے حوالے کر دیا ہے۔