امریکی بلی نے سب سے لمبی دم کا عالمی ریکارڈ حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی پگسلے نامی پالتو بلی کو اس کی 18.5 انچ کی دم ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بلی کی مالکن خاتون امانڈا کیمرون نے کہا کہ ان کے خاندان کی 2 سالہ پگسلے کی دم ہمیشہ لمبی رہی ہے اور یہ موضوع جانوروں کے کلینک کے پہلے دورے کے دوران بھی سامنے آیا تھا۔
امانڈا نے کہا کہ جانوروں کے ڈاکٹر نے 6 ماہ بعد دوبارہ اس کی دم کا ذکر کیا جس سے ان کے بچوں کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لمبی دم کے ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب۔ اور بالآخر ہماری بلی کو یہ ریکارڈ مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ پگسلے ایک دوستانہ بلی ہے۔ ہر کوئی ہمیشہ اس کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے اور اس کے پرسکون طرز عمل سے پیار کرتا ہے۔ یہ ان حالات میں بھی پرسکون رہتی ہے جو کچھ بلیوں کے لیے خوفناک ہو سکتا ہے۔
امانڈا نے یہ بھی کہا کہ پگسلے نرم دل ہے اور ہمیشہ صاف رہتی ہے۔ اس کے ارد گرد رہنا ایک پرلطف تجربہ ہے.                
      
				
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔