عمران خان کو فوری کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان---فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔
بانئ پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
بانئ پی ٹی آئی کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
اے ٹی سی نے بانئ پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو احکامات جاری کر دیے۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید سے قبل ان کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ عید مذہبی تہوار ہے اس موقع پر درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں...
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔