عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں،اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی بچوں سے عید سے قبل ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔
دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے تھے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بچوں سے رابطے اور جیل میں کتابوں کی فراہمی کیلئے دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے بچوں سے بات نہ کرانے اور جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے سے متعلق دو درخواستیں دائر کیں تھیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی تھی۔درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی تھی۔بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے اخبارات، کتابیں اور دیگر سامان وغیرہ بھی فراہم نہیں کی جاتی تھیں۔وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میںعدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانے اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔بعدازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بچوں سے ٹیلی فون پر بات،اخبارات کی فراہمی،ٹی وی بحالی کی درخواستیں منظور کر لیں تھیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں منظور کی جانب سے کرتے ہوئے کرانے اور جیل میں بچوں سے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی طلب
لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر دیے۔
عدالت نے واضح کیا کہ ملزمان کی عدالت میں حاضری ضروری ہے بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں پرمقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس پر حملے میں کردار ادا کیا۔
گذشتہ روز پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا تھا، وہ راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
بعد ازاں ضمانتی دستاویز کی تصدیق کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما چھوڑ دیا تھا۔
Post Views: 5