عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان بالکل ٹھیک، کتابیں مانگ رہے ہیں؛ علیمہ خان
عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم نہ کرنے اور بچوں سے بات کرانے سے متعلق کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ بچوں سے فون پر بات بھی کرائی جائے۔
عدالت نے عمران خان کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اس بار جیل میں کونسی کتابیں منگوائیں؟
عدالتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، عمران خان سے بچوں کی بات عید سے قبل کرائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل انسداد دہشتگردی عدالت بچوں سے بات عمران خان کتابیں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل انسداد دہشتگردی عدالت بچوں سے بات کتابیں وی نیوز بچوں سے بات
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
اسلام آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے وکیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عمر ایوب کو طلبہ کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا تھا۔
وکیل کی درخواستک ے بعد عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
Tagsپاکستان