جمعہ الوداع / یوم القدس
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 29-03-2025.
Middle East on Fire | US Defeat | Yemen's Big Surprise | Iran's Warning
یمن کا بڑا سرپرائز، امریکہ اور اسرائیل خوفزدہ
ٹرمپ کی پالیسیاں، مشرق وسطیٰ کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والی
ایران کا انتباہ: دشمن کی کسی حماقت کو برداشت نہیں کریں گے
ہفتہ وار پروگرام:وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پروگرام کا خلاصہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور ٹرمپ کے متنازعہ فیصلوں نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یمن کی مزاحمت نے امریکہ اور اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ ایران نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی میں سیاسی ہلچل بڑھ رہی ہے، اور پاکستان میں میڈیا کے اسرائیل نواز ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جانئے اس وی لاگ میں تمام اہم تفصیلات!
#MiddleEastCrisis #USDefeat #IsraelUnderAttack #YemenStrikes #IranWarning #TrumpPolicies #GazaWar #SaudiThreat #TurkeyPolitics #PakistanMedia
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مجھ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں: مفتاح اسماعیل
’جیو نیوز‘ گریبسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھ پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مجھ سے کچھ نہیں لیا گیا، 2019ء میں، میں جیل میں تھا جب بی آئی ایس پی کا پروگرام ہوا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس سال میں وزیر تھا اس پروگرام کے لیے 5 ارب نہیں 20 ارب روپے رکھے گئے تھے، میرے بعد اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب نے مسلسل پیسے بڑھائے۔
انہوں نے کہا کہ طارق فضل نے سینیٹ میں جو جواب دیا وہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ طارق فضل چوہدری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں یا عدالت میں سامنا کریں۔
یہ بھی پڑھیے بینظیر نشونما پروگرام، مفتاح اسماعیل کی اختیارات کے ناجائز استعمال کی تردید مفتاح اسماعیل کا حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزاممفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھ پر دو الزامات لگائے گئے، ایک بےنظیر انکم سپورٹ نشونما پروگرام سے متعلق ہے، فنانس منسٹری میں ہم بی آئی ایس پی کو پیسے دے دیتے ہیں جس کو استعمال وہ کرتے ہیں۔ الزام لگایا گیا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے پیپرا رولز کی پیروی نہیں کی، وہ عالمی ادارہ ہے، عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کی جا رہی ہے، یہ زیادتی ہے، کیا میں نے اوور بلنگ کی ہے؟ جس نے کی ہے اس کو پکڑیں، میں ان کے بارے میں سچ بولتا ہوں اس لیے یہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ میں نے کوئی بات غلط نہیں کی، میں سچ بولتا رہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خبر آئی کہ 244 ارب روپے کی حکومت نے اوور بلنگ کی ہے، آڈیٹر جنرل نے یہ رپورٹ بنائی ہے، اتنی گزارش ہے یا تو 244 ارب روپے کا کچھ کریں یا اس رپورٹ کا جواب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے مفتاح اسماعیل گمراہ کر رہا ہے، جس نے اوور بلنگ کی ہے اسے پکڑو یا آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا جواب دو۔