ٹک ٹاک بنانے کی خاطر جان لیوا کرتب کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی لیاقت آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 4 منچلوں کو گرفتار کیا، لیاقت آباد پولیس نے ون ویلرزکو فیروز پور روڈ سے حراست میں لیا۔

ترجمان  کے مطابق ملزمان ون ویلنگ شوروغوغا کرتے ہوئے شہریوں کو پریشان کر رہے تھے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزمان میں لیڈر تنویر، مبین ، ماجد اور علی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے والدین بچوں کی کونسلنگ کریں،  اپنی دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کے کیس کے 2 ملزمان پہلے ہی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم فرار ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • سول اسپتال کراچی میں پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار