سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری اور سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انڈر-23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 35 ممالک کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، جن میں 22 ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 80 ممالک میں لائیو دکھائی جائے گی، جس سے پاکستان خصوصاً کراچی کا مثالی ماحول نمایاں ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گی اور اسپورٹس ٹورزم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، سندھ حکومت نے اس ایونٹ کیلئے 30 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے "آئی ورک فار سندھ" پورٹل کا افتتاح کیا، جو پاکستان کا واحد پورٹل ہے جہاں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی نوکریاں دستیاب ہیں۔ 

اب تک 14 لاکھ افراد اس پورٹل کو استعمال کر چکے ہیں، جب کہ 2000 سے زائد نوکریوں کے لیے 36,833 درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کووڈ کے بعد "ورک فرام ہوم" کا تصور بھی متعارف کرایا گیا، جس میں فوڈ ڈلیوری سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس پورٹل پر ہنر مند افراد کی سی وی بھی موجود ہوگی تاکہ نجی کمپنیوں کو باصلاحیت ملازمین کی خدمات میسر آ سکیں۔ 

عدنان اسد نے سندھ حکومت کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی مدد ہو سکے جو مالی طور پر کھیلوں کا سامان خریدنے سے قاصر ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی چیمپئن شپ جیتے گا، اسے 60 ہزار ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور عالمی کھلاڑیوں کو یہاں آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ خود اس کے خوشگوار ماحول کا تجربہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے اسکواش چیمپئن حکومت سندھ چیمپئن شپ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، شرجیل میمن
  • بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت ہے، شرجیل میمن
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی؛ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • کینال معاملے پر لوگوں کے تحفظات جائز ہیں: شرجیل میمن
  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن