اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی بس اڈوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جن میں فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر بس ٹرمینلز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان
ٹریفک پولیس افسران نے گاڑیوں کے کرایہ نامہ چیک کیے گئے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔ اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ شہری زائد کرایہ اور نامناسب رویہ کے متعلق شکایت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر درج کروائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک پولیس زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز عید کیپٹن (ر) ذیشان حیدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیپٹن ر ذیشان حیدر اسلام آباد ٹریفک پولیس زائد کرایہ
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی سے کہیں کوئی پھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے، جج کے ریمارکس
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو مَل کر بیٹھ جائیں! تعویز دھاگا کریں یا مکمل سیاست کر لیں، یا شاید اُنکی سیاست مذہب کی بنیاد پر ہے؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔