پشاور، تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام قصہ خوانی میں ریلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اس موقع پر رہنماوں نے آزادی قدس تک احتجاجی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں فلسطین کے مسلمانوں پر آئے روز مظالم ڈھا رہا ہے، جس پر عالم اسلام کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی جامع شیعہ مسجد کوچہ رسالدار سے قصہ خوانی بازار تک نکالی گئی، جس میں مختلف شیعہ تنظیموں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماوں نے آزادی قدس تک احتجاجی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں فلسطین کے مسلمانوں پر آئے روز مظالم ڈھا رہا ہے، جس پر عالم اسلام کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بدھ کو مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا میر اللہ بخش خان عمرانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے۔